10 نومبر 2014 - 19:42
امریکی نیوی سیلر نے دعوی کیا ہے کہ اوباما کو پہلی گولی اس نے ماری+ تصویر

امریکی نیوز ٹی وی چینل سی این این کی رپورٹ کے مطابق امریکی نیوی سیلر نے دعوی کیا ہے کہ اوباما کو پہلی گولی اس نے ماری تھی ۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق امریکی نیوز ٹی وی چینل سی این این کی رپورٹ کے مطابق امریکی نیوی سیلر نے دعوی کیا ہے کہ اوباما کو پہلی گولی اس نے ماری تھی ۔
سی این این نے ایک واضح غلطی کرتے ہوئے القاعدہ کے سرغنہ اسامہ کی جگہ امریکی صدر اوباما کانام لکھ دیا۔
سی این این نیوی سیلر کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ایبٹ آباد میں چھاپے کے دوران اوبامہ کا قتل اس نے کیا تھا۔
امریکی ٹی وی چینل پر براہ راست نشریات کے دوران اسکرین پر ظاہر ہونے والی لیڈ میں اسامہ کی جگہ پر اوبامہ لکھا ہوا تھا جو تقریبا پچاس سیکنڈ تک نشر ہوتی رہی ۔اس کے بعد جب اس غلطی کی اصلاح کی گئی تو کافی دیر ہوچکی تھی اور ناظرین نے اس کی تصویریں بناکر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کردیں جہاں اس غلطی کا خوب مذاق اڑایاگیا۔
۔۔۔۔۔
/169